بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے کمانڈر فلائٹ میجر جنرل ڈاکٹر علی عبداللہی نے دفاع مقدس اور مزاحمت کی یادگاروں کے تحفظ اور اقدار کی نشر و اشاعت کے فاؤنڈیشن کے پروگراموں اور سرگرمیوں کی نمائش کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا:
امریکہ اور صہیونی رجیم 12 روزہ اور 40 روزہ مسلط کردہ جنگوں میں شروع سے ہی اسلامی جمہوریہ ایران کا تختہ الٹنے کے درپے تھے اور اس مقصد کی تکمیل کے لئے اپنی تمام فوجی طاقت اور سازوسامان لے کر میدان میں آئے۔
ایران کے بارے میں دشمن کے غلط اندازے
دشمن نے سوچا کہ وہ مختصر مدت میں اپنے مقصد تک پہنچ جائے گا؛ لیکن ایسا نہیں ہؤا۔ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ دشمن کی تجویز کردہ جنگ بندی کے ساتھ ختم ہوئی اور اگلی جنگ میں بھی، اگرچہ دشمن نے سوچا کہ وہ 24 سے 48 گھنٹوں میں ایران کا کام تمام کر دے گا، لیکن لڑائی 40 دن جاری رہی اور امریکہ کی بے شمار درخواستوں پر ہی، جنگ بندی پر منتج ہوئی۔
دشمن کو اسلامی جمہوریہ ایران کی حقیقتوں کا درست علم اور اندازہ نہیں تھا۔ امریکہ اور صہیونی رجیم کا تصور یہ تھا کہ وہ صرف فوجی سازوسامان اور آلات کی بنیاد پر فتح حاصل کر سکیں گے؛ لیکن ان دو جنگوں کے تجربے نے ثابت کیا کہ فوجی سازوسامان جنگ میں مؤثر عوامل کا صرف ایک حصہ ہے اور میدان کی تقدیر کا تعین قومی عزم، ایمان اور اللہ کے وعدوں پر یقین کی روشنی میں ہوتا ہے۔
عوام اور مسلح افواج کا دشمن کے مقابلے میں بنیادی کردار ہے اور عوام، مسلح افواج اور کمانڈروں کا عزم و ارادہ، ـ ایمان اور اللہ کے وعدوں پر یقین کے ساتھ، ـ ملک کی ثابت قدمی کے بنیادی عناصر میں سے ایک تھا اور اللہ کے فضل سے اسلامی جمہوریہ ایران ان دو جنگوں میں ثابت قدمی اور مزاحمت کے ساتھ میدان سے فتح یاب نکلا اور دشمن کو شکست ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ